نیو دہلی: (ویب ڈیسک) وسطی بھارت میں ایک مسافر بس پل سے نیچے جا گری ، حادثے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ وسطی مدھیہ پردیش ریاست کے سب سے بڑے شہر اندور سے تقریباً 120 کلومیٹر جنوب میں پیش آیا ، بس پل کی ریلنگ کو توڑ کر خشک ندی میں جا گری۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ اومنارائن سنگھ نے بتایا کہ حادثہ مبینہ طور پر ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا، حادثے میں اب تک3 بچوں سمیت 15 لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے اور تقریباً 37 لوگ زخمی ہیں۔