ترکی: متعدد گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 12 افراد ہلاک

Published On 07 May,2023 08:26 pm

انقرہ : (ویب ڈیسک) ترکی میں ہولناک ٹریفک حادثے کے دوران 12 افراد ہلاک جبکہ 31 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے صوبے ہٹےمیں متعدد گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں کم ازکم 12 افراد ہلاک اور31 زخمی ہوگئے ،زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 3 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ترکی کے وزیرصحت فرحتین کوکا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیزرفتار ٹرک بے قابوہوکرمخالف سمت سے آنے والی کاروں اوردومنی بسوں سے جاٹکرایا۔ 

Advertisement