چند لائیکس کی خاطر بھارتی یوٹیوبر اپنی جان گنوا بیٹھا

Published On 05 May,2023 08:03 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک ) بھارت میں تیز رفتاری سے کار اور موٹر سائیکل چلانے کے دوران ویڈیو بنانے والا معروف یوٹیوبر سپر ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگستے چوہان کے یوٹیوب پر 12 لاکھ سبسکرائبر تھے جو یوٹیوبر کی تیز رفتار موٹرسائیکلنگ کی ویڈیوز سے محظوظ ہوتے تھے اور آگستے بھی اپنی خطرناک ویڈیوز اپ لوڈ کرتا رہتا تھا۔

ایسی ہی ایک کوشش کے دوران یوٹیوبر آگستے چوہان آگرہ سے دہلی جانے والی یمنا ایکسپریس وے پر 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا اور ویڈیو بھی ریکارڈ کر رہا تھا کہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اورحادثے کا شکار ہوگیا۔

یوٹیوبر تیز رفتار بائک سے گر پڑا، اس کا ہیلمٹ چکنا چور ہوگیا اور سر پر چوٹ لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ 

Advertisement