اوچ شریف: ٹریفک حادثے میں بہن بھائی جاں بحق ، 8 افراد زخمی

Published On 05 May,2023 05:04 pm

اوچ شریف: (دنیا نیوز) ٹریفک حادثے میں بہن بھائی جاں بحق ، جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ موٹروے ایم 5 پر اوچ شریف کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈبل کیبن ڈالہ مزدا سے ٹکرا گیا، حادثے میں ڈالے میں سوار بہن بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کا شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کراچی سے فیصل آباد جارہے تھے۔

موٹروے پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 23 سالہ حنا خان اور 26 سالہ شہباز کے نام سے ہوئی، لاشوں اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف منتقل کردیا گیا۔ 

Advertisement