جیکب آباد:3 معصوم بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

Published On 03 May,2023 10:52 pm

جیکب آباد : (دنیا نیوز) آٸی بی اے کالج کے قریب تالاب میں گر کر 3 معصوم بچے جانبحق ہوگئے۔

لواحقین کے مطابق بچے گھر سے کھیلنے کے لیے نکلے تھے کافی دیر گزرنے کے بعد واپس گھر نہ لوٹنے پر بچوں کی تلاش شروع کردی گئی جو بعد میں پانی کے تالاب سے ملے۔

لواحقین نے بچوں کو بیہوشی کی حالت میں تالاب سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے بچوں کی موت کی تصدیق کردی۔

جاں بحق ہونیوالے بچوں میں دو سگے بھائی نصیر ، قدیر اور ایک چچا زاد بھائی ظہیر شامل ہیں۔