مظفر گڑھ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی اہم وکٹوں اڑا دیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد جنوبی پنجاب کی سیاسی شخصیات اور سابق صوبائی وزیر سید ہارون احمد سلطان بخاری، سابق رکن پنجاب اسمبلی سید جمیل شاہ نے مسلم لیگ (ن) سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اصغر جٹ، مسعود مجید ڈاہا، سابق ٹکٹ ہولڈر رانا انتظار احمد، پاکستان کسان اتحاد کے نائب صدر میاں عامر وٹو اور مسلم لیگ ق کے ٹکٹ ہولڈر ملک فیض احمد بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارک باد دی، اس موقع پر زرداری ہاؤس میں سید یوسف رضا گیلانی، سید احمد محمود، اراکین اسمبلی سید مرتضیٰ محمود اور سید مصطفیٰ محمود بھی موجود تھے۔
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات، جنوبی پنجاب کی سیاسی شخصیات کی پی پی پی میں شمولیت
— PPP (@MediaCellPPP) May 1, 2023
اسلام آباد: پنجاب حکومت کے سابق وزیر مظفرگڑھ سے سید ہارون احمد سلطان بخاری مسلم لیگ ن سے پی پی پی میں شامل
اسلام آباد: وہاڑی سے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری… pic.twitter.com/ZmKfyAcvdi