اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے روٹی کپڑا اور مکان کا منشور دیا اور منشور پر عمل بھی کیا۔
سراج الحق کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوام کو جنت کے خواب دکھا کر اپنے مقاصد پورے کرنے کیلئے ایندھن بنایا، پیپلز پارٹی نے پاکستان کے تمام شہریوں کو پاسپورٹ بنوانے کا حق دیا، آج دنیا بھر میں پاکستانی آباد ہیں یہ ہے روٹی کپڑا اور مکان کے وعدے کی تکمیل۔
وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا ہے کہ سراج الحق جاگیرداروں پر تنقید کرتے ہیں سرمایہ داروں پر کیوں نہیں، دوسروں کے بچوں کو جہاد کا ایندھن بنانے والوں نے اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ کیا، پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی عوام کو روزگار فراہم کیا ہے۔