کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک کےمحنت کش پیپلز پارٹی کا قابل فخراثاثہ ہیں۔
محنتوں کشوں کے عالمی دن پر جاری کیے گئے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ محنت کشوں کی بہتری کے لیے جو پالیسیاں بنیں اس کا سہرا پیپلز پارٹی کے سر ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کی پہلی مزدور پالیسی دے کر محنت کشوں کو تحفظ فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ حکومت نے اہم قانون سازی کی ہے، زراعت کے شعبے میں کام کرنے والی خواتین کو تحفظ فراہم کیا ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے محنت کشوں کے لیے بےنظیر بھٹو مزدور کارڈ کا اجرا کیا، سندھ حکومت نے گھریلو ملازمین کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی۔