اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جب ڈکٹیٹرز آتے ہیں تو سوموٹو نوٹس سو رہا ہوتا ہے۔
ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جب ڈکٹیٹرز آتے ہیں تو سوموٹو نوٹس سو رہا ہوتا ہے، ڈکٹیٹروں کو آئین میں ترمیم کی اجازت دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جاسکتا اور پارلیمان کی حیثیت کو ماننا پڑے گا، پارلیمان کو سائیڈ لائن کردیا گیا، پنجاب کے الیکشن کا کہتے ہیں اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کا نام نہیں لیتے۔