ہمارے اداروں نے ملک کو بند گلی میں بند کردیا : خورشید شاہ

Published On 26 April,2023 01:47 am

سکھر : ( دنیا نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں مذاکرات ہونے چاہئیں لیکن دھمکی دے کر مذاکرات نہیں کرائے جاسکتے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا کام قانون سازی کرنا ہے ، پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون پر عدلیہ عمل کرتی ہے اور پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عدلیہ سٹے نہیں کرسکتی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں نے ملک کو بند گلی میں بند کردیا ہے جن میں پارلیمنٹ، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ شامل ہیں، ہم نے تجزیہ کیا ہے کہ یہ ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جس سے صرف تباہی آسکتی ہے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پہلے خیبر پختونخوا ( کے پی ) اسمبلی تحلیل ہوئی لیکن زور پنجاب اسمبلی کے انتخابات پر ہے، یہ چاہتے ہیں کہ پنجاب میں 6 مہینے پہلے انتخابات ہوں، یہ بدنیتی پر مبنی اقدامات ہیں۔

Advertisement