لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں ایک ہی روز الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی نے سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کل احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے کارکنوں کو کل احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ وسطی پنجاب میں کل 3 بجے مظاہرے کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کا ملک میں ایک ہی دن انتخابات کیلئے احتجاج کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج میں ضلعی تنظیمیں، ٹکٹ ہولڈرز بھرپور شرکت کریں، صوبوں اور مرکز میں الگ الگ الیکشن قبول نہیں ہیں۔
رانا فاروق سعید نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت ایک ہی دن الیکشن ہونے چاہئیں، الگ الگ انتخابات ملک تقسیم کرنے کے مترداف ہوگا۔