لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی جانب سے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی گئی۔
اپنے پیغام میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عید رمضان المبارک میں عبادتوں کے انعام کی نوید ہے، یہ اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں کیلئے خاص انعام ہے، عید الفطر عام آدمی کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام ہے، دوسروں کا احساس کرنا ہی اسلام کی بنیاد ہے، اپنی خوشیوں میں نادار لوگوں کو بھی یاد رکھیں۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے مزید کہا ہے کہ چاند رات پر غرباء اور مساکین کی ضروریات کا خیال رکھا جائے، وطن عزیز میں قیام امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والوں کے اہل خانہ کو بھی اس موقع پر یاد رکھنا ہے، اللہ تعالیٰ ماہ رمضان میں کی گئی عبادات کو قبول فرمائے۔