گوجرانوالہ : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار زخمی

گوجرانوالہ : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار زخمی

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ڈاکو پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کررہے تھے جس کی اطلاع ملنے پر اے ایس آئی گلریز خان اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے ۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں گلریز خان اور ساتھی اہلکار زخمی ہو گیا، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکووں کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی۔