اسلام آباد: (دنیا نیوز) انتخابات کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھنے کا اعلان کر دیا۔
راجہ پرویز اشرف نے بیان میں کہا کہ ملک ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے، تجویز یہ ہے کہ فاضل ممبران کے جذبات سپریم کورٹ کو پہنچاؤں۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا ہے کہ میں کوشش کروں گا کہ آج ہی چیف جسٹس عمر عطا بندیال صاحب کو خط لکھوں۔