کندھ کوٹ میں خسرہ سے 2 بچیاں جاں بحق

Published On 03 May,2023 10:32 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) سندھ میں خسرہ کی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی، نواحی گاؤں ملوکان میں خسرہ سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت اور انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث سندھ بھر میں خسرہ وبائی شکل اختیار کرتا جارہا ہے، ملوکان میں جاں بحق ہونیوالی بچیوں میں 8 ماہ کی مقدس بی بی اور 3 سالہ حفظہ شامل ہیں۔

لواحقین کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ کے مرض پر قابو پانے کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے ہیں، حکومت خطرناک بیماری کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔