گمبٹ (دنیا نیوز) نواحی علاقے بادل کھوڑو میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے خاتون سمیت 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گمبٹ کے نواح میں اراضی کے تنازع نے 2 افراد کی زندگی چھین لی، ملزمان نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت زینت شانبانی اور ریٹائرڈ آرمی اہلکار ذوالفقار کھوڑو کے نام سے ہوئی، بہارو پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ پر قابو پالیا۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دیں جبکہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔