لیاقت پور: پولیس کی کارروائی ، جرائم پیشہ گینگز کے 9 کارندے گرفتار

Published On 29 April,2023 09:02 am

لیاقت پور: (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر لیاقت پور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو جرائم پیشہ گینگز کے 9 کارندے گرفتارکرلیے ۔

لیاقت پور کے علاقے تھانہ پکالاڑاں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گرفتار ملزمان سے 56 لاکھ 91 ہزار روپے کا مال مسروقہ اور تین موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ 

پولیس کیجانب سے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر کے تفتیش کی جارہی ہے ۔
 

Advertisement