کندیاں : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع میانوالی کے شہر کندیاں میں نامعلوم ملزمان نے باپ اور کمسن بیٹے کو قتل کر دیا۔
کندیاں پولیس کے مطابق واں بچھراں کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے باپ اور کمسن بیٹے کو فائرنگ سے قتل کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہے جس نے پسند کی شادی کر رکھی تھی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔