اٹک : کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

Published On 28 April,2023 09:41 am

اٹک : (دنیانیوز) کھڑپہ انٹرچینج کے قریب سی پیک پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کے مطابق کار اور ٹرک میں تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار میں سوار ایک خاتون سمیت 3افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک خاتون اور تین بچے شدید زخمی ہیں ۔

ریسکیو کے مطابق زخمیوں اور نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
 

Advertisement