وہاڑی : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم ہلاک ہوگیا۔
وہاڑی پولیس کے مطابق تھانہ ٹھینگی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو ریکوری کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ اچانک اس کے ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ( ڈی ایچ کیو ) ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔