قصور : باراتیوں کی ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر 12 سالہ بچہ زخمی

Published On 26 April,2023 12:58 am

قصور: ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع قصور میں باراتیوں کی ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر 12 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔

قصور پولیس کے مطابق نواحی گاؤں شیخم میں نجی شادی ہال میں باراتیوں کی ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر 12 سالہ بچہ زخمی ہوگیا جس کی شناخت عمران رضوان کے نام سے ہوئی ، بچے کو ہاتھ پر فائر لگا اور اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ( ڈی ایچ کیو ) ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دولہا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم دولہے کے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد میر محمد ستوکی سے بارات کے ساتھ شیخم آئے تھے۔