تحریک انصاف آج سے پنجاب میں الیکشن مہم کا آغاز کرے گی

Published On 25 April,2023 11:32 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج سے الیکشن مہم شروع کرے گی، سابق وزیراعظم عمران خان الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔

پی ٹی آئی کے 27 ویں یوم تاسیس کے موقع پر انتخابی مہم کا آغاز آج ہوگا، عمران خان شام 5 بجے الیکشن مہم کا آغاز کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی ویڈیو لنک پر کارکنوں سے بھی خطاب کریں گے، اس حوالے سے لبرٹی چوک پر بڑی سکرین بھی لگائی جائے گی۔

پارٹی چیئرمین عمران خان کے ترجمان اظہر مشوانی نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ 25 اپریل کو پارٹی کے 27 ویں یوم تاسیس کے دن پنجاب میں الیکشن کمپین کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا، صوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے حلقے میں ریلیاں نکالیں گے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ آج سے انشاء اللہ پنجاب کے تمام حلقوں میں تحریک انصاف الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دے گی، یہ تیار ہوں نہ ہوں، ہم تیار ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کا حکم دے رکھا ہے۔

Advertisement