بہاولنگر : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہو گیا۔
بہاولنگر پولیس کے مطابق بستی ورکاں کے علاقے میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔