فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

Published On 28 April,2023 09:18 am

فیصل آباد:( دنیا نیوز) تھانہ رضا آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے ۔

پولیس کے مطابق  دونوں ڈاکوؤں کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا ، ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں نے گزشتہ روز تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں اے ایس آئی عادل گلفام کو زخمی کیا تھا، زخمی اے ایس آئی کی حالت اب خطرے سے باہرہے اور اسےوارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
 

Advertisement