فنڈز فراہمی کا معاملہ: سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ سے بھی رپورٹ طلب کر لی

Published On 28 April,2023 12:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے وزارت خزانہ کو نوٹس بھجوا دیا گیا ہے، عدالت کے خصوصی میسنجر نے نوٹس وزارت خزانہ کو بھجوایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

ذرائع کے مطابق عدالتی نوٹس پر وزارت خزانہ کی رپورٹ تاحال رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نہیں پہنچی، جس پر عدالت کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے فنڈز فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی، الیکشن کمیشن کی 2 صفحات پر مشتمل پیش رفت رپورٹ میں فنڈز کی عدم فراہمی کا ذکر کیا گیا ہے۔
 

Advertisement