کراچی: ٹی ٹی پی کے گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر ایک اور دہشتگرد گرفتار

Published On 29 April,2023 06:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے ٹی ٹی پی کے گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر ان کے ساتھی دہشتگرد اور بھتہ خور کو گرفتار کر لیا، ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگردوں محمد کمال اور عبدالقادر کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے کراچی میں دیگر ملزمان بھتہ خوروں کی نشاندہی کی تھی، ایس آئی یو نے میٹروول، سائیٹ ایریا سے ملزم جہانزیب ولد عبدالبار یاور محسن کو گرفتار کر لیا، جہانزیب افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے کمانڈر سید ولی کا بھانجا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے ماموں سید ولی کے کہنے پر کراچی میں تاجروں، ڈاکٹروں سے بھتہ طلبی کے انکشافات کیے ہیں، ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جس میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔