کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیموں کے 4 ملزمان گرفتار

Published On 28 April,2023 02:39 pm

کراچی: (دنیانیوز) کاونٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے شہرقائد میں کالعدم تنظیموں کیلئے فنڈریزنگ کی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاونٹرٹیررزم ڈپارٹمنٹ شعبہ تفتیش نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کےدوران 4ملزمان گرفتار کرلیے ہیں ، ملزمان سےچندے کی رسیدیں اوررقم برآمد کر لی گئی ۔

گرفتار ملزمان میں رحیم الحق اورغلام محمد خان ، عبداللہ عرف فاروق اورتنویر ندیم عرف نوید شامل ہیں ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان خفیہ طورپراپنی تنظیموں کیلیےچندہ جمع کررہےتھے اور رقم کو شہرمیں دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونےکا خدشہ ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فنڈریزنگ مرکزی عہدیداروں کی ایما پرکی جارہی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔