کراچی : مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی حالت میں ڈاکو گرفتار

Published On 27 April,2023 03:37 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے بہادر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزم کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے جو کہ شہری سے لوٹ مار کی واردات کر رہا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائل فون بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔