گھوٹکی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک

Published On 26 April,2023 07:21 am

گھوٹکی : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق واردات کے ارادے سے کھڑے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جس پر پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔

حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچوں ڈاکو ہلاک ہو گئے اور ان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی ، مزید تفتیش کا عمل ابھی جاری ہے۔