مالاکنڈ: (دنیا نیوز)ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر ریٹائرڈ ڈسپنسر کو قتل کردیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ جلالہ کی حدود میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کرقیمتی سامان لوٹ لیا، مزاحمت کرنے پرڈاکوؤں نے چھریوں اور سریوں کے وارکرکے ریٹائرڈ ڈسپنسر کو قتل کردیا۔
واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
مقتول کے لواحقین اور رشتے داروں نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے سوات جانیوالی شاہراہ کو بند کردیا،مظاہرین نے لیویز کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔