راجن پور : (دنیا نیوز) خطرناک مجرمان و عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 18 ویں روزبھی جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹارگٹڈ کاروائی کے دوران قابل سکھانی گینگ کے سرگرم رکن اسحاق جھوبرہ سکھانی کا کٹانی کے علاقے میں خفیہ ٹھکانہ نذر آتش کر دیا گیا ہے ، اسحاق جھوبرہ سکھانی قتل، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی اور سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔
ترجمان پنجاب پولیس کابتانا ہے کہ کچی لنڈ میں کاروائی کے دوران دولانی اور عمرانی گینگز کے 8 ڈاکوؤں کی گرفتاری سے ٹوٹل گرفتار ڈاکوؤں کے تعداد 28 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھاری اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا یے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہزاروں ایکڑ اراضی اور نو گو ایریا سمجھا جانے والا ایریا کلیئر کروا لیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کاکہنا ہے کہ پولیس نے کچے کے اندرونی علاقوں میں کیمپس قائم کرکے ریاست و قانون کی رٹ بحال کر دی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آپریشن کریمینلز کے علاقہ سے مستقل انخلاء یا گرفتاری کے ساتھ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا، پولیس کے جانبازروں کا مورال بلند اور عزم پختہ ہے۔