کراچی :ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ ، نوجوان زخمی

Published On 26 April,2023 01:07 am

کراچی: ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان زخمی ہو گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق ملزمان نے زخمی نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔