لکی مروت: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں پہاڑ خیل تھل میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے مطلوب 2 اہم دہشت گرد ہلاک جبکہ سی ٹی ڈی انسپکٹر شہید ہو گئے۔
پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، ٹیم کے پہنچتے ہی مخالف سمت سے جوانوں پر فائرنگ کی گئی اور ہینڈ گرینیڈ پھینکے گئے، جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے مطلوب 2 اہم دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
ہینڈ گرینیڈ اور فائرنگ سے آپریشن ٹیم کے سی ٹی ڈی انسپکٹر جاوید اقبال اور ایک اہلکار عرفان زخمی ہوگئے تھے، جاوید اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں شہید ہوگئے، ہلاک دہشت گرد سی ٹی ڈی کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔