بنوں : ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں برآمد

Published On 26 April,2023 02:55 pm

بنوں : (دنیا نیوز) بنوں تھانہ ڈومیل کے علاقہ کاشو پل میں پانچ لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

پولیس  کا کہنا ہےکہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور مرنے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں ۔

پولیس کے مطابق لاشوں کے پاس موٹر سائیکل بھی کھڑی پائی گئی ہے ، بنوں پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔