کراچی : رینجرز اور پولیس کی کارروائی ، سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزم گرفتار

Published On 28 April,2023 11:19 am

کراچی:)دنیا نیوز) پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے کراچی کے علاقےسکندرگوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق گرفتار ملزمان اسامہ اور شہریار ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں ، ملزمان کے قبضے سےاسلحہ،موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی ، ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہورہے تھے۔

ترجمان رینجرز سندھ کاکہنا ہے کہ ملزمان شہر میں 30 سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں کرچکے ہیں، ملزمان نے ملیر،صفورا، گلستان جوہراورگردونواح میں وارداتیں کیں، ملزمان نےسکندرگوٹھ میں راجپوت ڈیری شاپ میں بھی ڈکیتی کی تھی۔

ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔