قاہرہ: (ویب ڈیسک) الوادی الجدید میں ٹرک اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ ملک کے شمال مغربی صوبے الوادی الجدید میں پیش آیا جہاں شاہراہ پر ایک ٹورسٹ کمپنی کی تیزرفتار بس آگے جاتے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا نصف حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور بعض مسافروں کی لاشیں بس کی باڈی کو کاٹ کر نکالی گئیں، ریسکیو ٹیمیوں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
گورنر میجر جنرل ڈاکٹر محمد الزملوط نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور عملے کو ضروری مدد اور دیکھ بھال کی فراہمی کی ہدایت کی، جاں بحق افراد کی لاشیں ان کے لواحقین کے سپرد کر دی گئی ہیں۔