جمائما نے بیٹوں کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس کے حوالے سے صارفین کو آگاہ کردیا

جمائما نے بیٹوں کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس کے حوالے سے صارفین کو آگاہ کردیا

ٹوئٹر پر فرزانہ امجد نامی صارف نے جمائما سے سلیمان خان اور قاسم خان نام کے اکاؤنٹس کے سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ان کے اصلی یا جعلی ہونے کی تصدیق مانگی تھی۔

فرزانہ کی ٹوئٹ کے جواب میں جمائما نے بلیو ٹک بحالی پر ایلون مسک کا شکریہ ادا کیا اور ٹوئٹ کی کہ جعلی اکاؤنٹس کو میرے بچوں سے منسوب کیا جارہا ہے، یہ اکاؤنٹس سیاسی ایجنڈے کے تحت جعل سازوں نے بنائے ہیں، یہ بالکل وہی معاملہ ہے جس کا مجھے ڈر تھاجب ٹوئٹر نے ویری فکیشن بلیو ٹک کو ہٹادیا تھا۔

جمائما نے لکھا کہ آپ کی اطلاع کیلئے بتادوں میرے بچے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں اور نہ ان کا سوشل میڈیا پر ان کا کوئی ارادہ ہے۔