جاپان: مسلح شخص کے حملے سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک

جاپان: مسلح شخص کے حملے سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق دوپہر کے آخر میں کال موصول ہوئی، بتایا گیا ایک شخص نے عورت کو چاقو مارا ہے، جب افسر جائے وقوعہ پر پہنچے تو حملہ آور نے فائرنگ شروع کردی ، حملہ آور کے جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے پہلےعمارت میں گھیر لیا گیا۔

چاقو حملے میں زخمی 40 سالہ خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ فائرنگ سے دو پولیس اہلکار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ،ان اہلکاروں کی عمریں 46 اور 61 سال تھیں۔

مشتبہ شخص نے کیموفلاج ٹوپی،دھوپ کا چشمہ اور ایک ماسک پہن رکھا تھا، انتظامیہ نے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔