مکہ مکرمہ : (ویب ڈیسک ) سعودی حکومت نے عازمین حج کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ ایسا سامان لانے سے اجتناب کریں جو بین الاقوامی سفری قوانین کے تحت منع ہے۔
سعودی عرب کے حکام نے عازمین حج کے سفر کو آسان بنانے اور ایئرپورٹ پر کسی بھی مشکل سے بچنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں ۔
سعودی نشریاتی ادارے نے وزارت حج و عمرہ کے ٹویٹ کے حوالے سے بتایا کہ وزارت نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا مقدس سفر کرنے والے مسافروں کو چند چیزیں لانے سے روک دیا ہے۔
وزارت نے ممنوعہ سامان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین اپنا سامان پلاسٹک کے بیگ میں بھر کر نہ لائیں، ایسا کرنے سے ایئرپورٹ پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس پلاسٹک کے سامان میں پلاسٹک کے تھیلے، پانی کی بوتلیں اور کھلا مواد، بے تربیت اور پیک نہ کیا گیا مواد اور کپڑے میں لپٹا ہوا یا کپڑے کی بوری میں بند سامان شامل ہے۔