انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ انتخابات میں صدر کے چناو کیلئے بیرون ملک مقیم ترک شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کر لیے جس کے بعد گنتی کیلئے ووٹ انقرہ پہنچا دیے گے ہیں۔
ترکیہ میں 28 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے بیرون ملک ڈالے گئے ووٹوں کو دارالحکومت انقرہ لایا گیا، بیرون ملک ڈالے جانے والے 17لاکھ سے زائد ووٹوں کو ترکش ایئر لائنز کے 3 طیاروں کے ذریعے انقرہ لایا گیا ہے۔
ووٹوں کو ٹرکوں کے ذریعے ووٹنگ بیگز ٹرانسفر کمیشن کے ہمراہ قانون نافذ کرنے والے افسران کی نگرانی میں اوورسیز ڈسٹرکٹ الیکشن بورڈ لے جایا گیا، بیرون ملک ووٹنگ ختم ہونے کے بعد جن ووٹرز کا اندراج غیر ممالک میں ہے وہ 28 مئی کو شام 5 بجے تک کسٹم سنٹرز پر ووٹ ڈال سکیں گے۔