شنگھائی میں سخت ترین گرمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شنگھائی میں سخت ترین گرمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

چین کے موسمیاتی ادارے کی جانب سے جاری ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ دوپہر ایک بج کر نو منٹ پر درجہ حرارت 36.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 100 سالوں میں ریکارڈ ہونے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ منفی موسم کو بڑھا رہی ہے، اقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل آن کلائمیٹ چینج کی ایک حالیہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ  گلوبل وارمنگ کا ہر اضافہ متعدد اور ایک ساتھ ہونے والے خطرات کو تیز کرے گا ۔

موسمیاتی سروس نے مزید بتایا کہ اس سے پہلے چار مرتبہ شہر میں 35.7 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا لیکن آج اس سے ایک ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ گرمی پڑی ہے۔