سعودی ولی عہد کا بھارتی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد کا بھارتی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فون کال کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد اور شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ کے اندر نمایاں تعلقات، مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور اس کی ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات اور امور پر گفت و شنید ہوئی۔