سعودی ولی عہد کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

جاپانی وزیراعظم مملکت کے دو روزہ سرکاری دورے پراتوار کو جدہ پہنچے تھے،جدہ آمد کے فوری بعد انھوں نے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کے ساتھ سعودی جاپان گول میز اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں جاپان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں صاف توانائی، کان کنی، صحت کی دیکھ بھال اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز جیسے وسیع شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع شامل ہیں۔