کوئٹو : (ویب ڈیسک ) جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو انتخابی ریلی کے دوران قتل کر دیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایکواڈورکے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو بدھ کو شمالی شہر کوئٹو میں ریلی کے بعد کار میں بیٹھتے وقت ایک شخص نے سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔
ایکواڈور کے موجودہ صدر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے فرنینڈو لاسینسیو کو قتل کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے ، فرنینڈو ولاسینسیو ایکواڈور کی نیشنل اسمبلی کے رکن بھی تھے۔
رپورٹس کے مطابق ایکواڈور میں منشیات فروخت کرنے والے گروپوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے پرتشدد جرائم میں اضافہ ہوا ہے جس کہ وجہ سے صدارتی مہم میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں صدارتی الیکشن 20 اگست کو شیڈول ہیں۔