شام: فوج اور ترکیہ کے حامی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں، 23 افراد ہلاک

Published On 04 September,2023 10:05 pm

دمشق: (ویب ڈیسک) شمال مشرقی علاقے میں اسدی فوج اور ترکیہ کے حامی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کے دوران 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی پورٹ کے مطابق کرد ملیشیا زیر قبضہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں اسدی فوج اور ترکی کے حمایت یافتہ مسلح دھڑوں کے درمیان جھڑپوں میں 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ انقرہ حامی باغیوں نے اس علاقے میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔

برطانیہ میں قائم شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن نے بتایا کہ صوبہ الحسکہ میں جھڑپوں میں (ترک نواز) دھڑوں کے 18 جنگجو اور شام کے سرکاری فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑائی میں متعدد زخمی ہوئے ہیں لیکن انھوں نے ان کی حتمی تعداد نہیں بتائی۔