جی 20 اجلاس کی میزبانی، عالمی سطح پر بھارت کا مصنوعی چہرہ کھل کر سامنے آگیا

Published On 07 September,2023 09:06 am

نئی دہلی : (دنیانیوز) بھارت کی جی 20 اجلاس کی میزبانی، عالمی سطح پر بھارت کا مصنوعی چہرہ کھل کر سامنے آگیا ۔

جی 20 اجلاس اور بھارت کی جھوٹی نمودونمائش عالمی سطح پر بے نقاب ہوگئی ، مرکزی دہلی کے چاروں اطراف مودی سرکار کی جانب سے خوشامد زوروں پر ہے ، منافقانہ طرز اپناتے ہوئے دہلی میں قائم کچی آبادیوں کو ڈھانپ دیا گیا اور ان کے چہرے پر G 20 کے پوسٹر لگائے گئے ۔

دہلی میں قائم کچی آبادیوں کی نقل و حرکت بھی انتہائی محدود کر دی گئی، مرکزی دہلی کے ارد گرد نقل و حرکت پر پابندیوں کے ساتھ کنٹرول زون قائم کردیا گیا ۔

وسطی دہلی میں تمام پبلک ٹرانسپورٹس اور دکانوں کی بڑے پیمانے پر بندش سے دہلی کے مقامی لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ، دہلی کے مقامی لوگوں کو اگلے 3-4 روز تک ان مشکلات سے گزرنا پڑے گا ۔

دوسری جانب جھوٹی نمودونمائش کے لئے مودی سرکار نے G 20 کے زائرین کے لیے تمام پمپ اینڈ شو، دھوم دھام اور چمک دمک کا انتظام کیے رکھا ہے۔