سعودی ولی عہد اور روسی صدرکا رابطہ ، توانائی مارکیٹ میں استحکام پراتفاق

Published On 07 September,2023 08:46 am

ریاض : (ویب ڈیسک ) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے رابطے میں توانائی کی عالمی منڈی میں استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔

دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر ہونے والے رابطے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مختلف شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان حالیہ برکس اجلاس اور اتحاد میں سعودی عرب کے شمولیت کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق تیل کی عالمی منڈی کے لیڈرز سعودی عرب اور روس نے منگل کے روز توانائی کی عالمی منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے تیل کی سپلائی میں رضاکارانہ کمی لانے کا اعلان کیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطے کے بعد روس اپنی تیل کی پیداوار میں یومیہ 3 لاکھ بیرل جبکہ سعودی عرب اپنی تیل کی پیداوار میں یومیہ 10 لاکھ بیرل کمی لائے گا۔