10 سے زائد جوہری وار ہیڈ لے جانے والا بیلسٹک میزائل روسی جنگی بیڑے میں شامل

Published On 02 September,2023 08:54 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے 10 سے زائد جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت والے بین البر اعظمیٰ بیلسٹک میزائل کو اپنے جنگی بیڑے میں شامل کر لیا۔

روسی میڈیا کے مطابق بین البر اعظمیٰ بیلسٹک میزائل سرمت سٹریٹجک کمپلیکس کو جنگی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے، روس نے اپریل 2022ء میں سرمت میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا تھا۔

اس حوالے سے روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یہ ہتھیار روس کے دشمنوں کو کوئی سازش کرنے سے قبل دو بار سوچنے پر مجبورکر دے گا۔