ماسکو: (دنیا نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے جس میں روس نے 24 گھنٹوں کے دوران 73 یوکرینی ڈرون مار گرانے اور فوجی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے یوکرین کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 73 ڈرون اور فوجی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے، اس سے قبل روسی فورسز نے یوکرین کا ایس 200 میزائل بھی مار گرایا تھا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ جنگ شروع ہونے سے اب تک یوکرین کے 462 طیارے، 246 ہیلی کاپٹر، 6012 ڈرونز، 433 فضائی دفاعی نظام، 11476 ٹینکس اور بکتر بند گاڑیاں، 6024 توپیں اور 12408 دیگر فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔