روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

Published On 23 August,2023 09:13 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے برکس اجلاس سے خطاب میں یوکرین جنگ کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اس جنگ کا اصل ذمہ دار مغربی ممالک کو قرار دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے جنوبی افریقا میں جاری برکس ممالک کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں مغربی ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ مغربی ممالک اور ان کے اتحادی ہی تھے جنھوں نے یوکرین جنگ مسلط کی۔

روسی صدر پہلی بار کسی عالمی سطح کے اجلاس میں کہا کہ ہم یوکرین جنگ کو اب ختم کرنا چاہتے ہیں تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کن شرائط پر ایسا کرنا چاہتے ہیں۔

روسی صدر کے یوکرین جنگ خاتمے کا عندیہ اس پیشرفت کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ڈنمارک اور ہالینڈ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کو ایف-16 طیاروں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دو روز میں یوکرین کے ڈرون حملوں کے باعث روس میں تین سے زائد ہلاکتیں ہوئیں اور ماسکو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر پروازوں کو معطل کرنا پڑ گیا تھا۔